مودی سرکار کیجانب سےاڈانی گروپ کو نوازنےکیلئے قومی سلامتی کےاصولوں کی پامالی

مودی سرکار کیجانب سےاڈانی گروپ کو نوازنےکیلئے قومی سلامتی کےاصولوں کی پامالی
کیپشن: مودی سرکار کیجانب سےاڈانی گروپ کو نوازنےکیلئے قومی سلامتی کےاصولوں کی پامالی

ویب ڈیسک: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت پر الزام ہے کہ اس نے اپنی قریبی کاروباری اتحادی کمپنی اڈانی گروپ کو نوازنے کے لیے نہ صرف قومی وسائل بلکہ قومی سلامتی کے اصولوں کو بھی قربان کر دیا۔

 تفصیلات کے مطابق اپریل 2023 میں مودی حکومت نے پاک بھارت سرحد کے قریبی علاقوں میں برسوں سے سیکیورٹی وجوہات کی پابندیوں میں اچانک نرمی کر دی۔

بین الاقوامی جریدے دی گارڈین کی ایک رپورٹ کی مطابق "مودی کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں میں نرمی اڈانی گروپ کے لیے مفید ثابت، جس کے بعد اڈانی گروپ کو 445 مربع کلومیٹر زمین پر بلا روک ٹوک قبضہ حاصل ہے" ۔بھارتی ریاستی ادارے سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا کے زیر کنٹرول زمین خاموشی سے اڈانی گروپ کو نجی مفادات کے لیے منتقل کردی گئی، مودی سرکار نے "گرین انرجی" کی آڑ میں قومی وسائل کو مخصوص سرمایہ دار اڈانی گروپ کے منافع کے لیے قربان کر دیا۔

بھارتی دفاعی ماہر اجے شکلاء کے مطابق ’’ کھاودا منصوبے نے سرحدی دفاع، نقل و حرکت اور نگرانی کی صلاحیت کو براہ راست متاثر کیا،یہ معاملہ محض کاروباری لین دین کا نہیں، بلکہ قومی سلامتی کے اصولوں کی خلاف ورزی کا ہے،سرکار کی جانب سے دفاعی سرحدی پابندیوں میں نرمی نے اڈانی اور مودی گٹھ جوڑ کو بے نقاب کر دیا۔

بین الاقوامی جریدے دی گارڈین کی ایک رپورٹ کی مطابق اڈانی پر امریکی عدالتوں میں 265 ملین ڈالر کی رشوت کے الزامات بھارت کے لیے عالمی سطح پر باعثِ رسوائی ہیں، کرپشن الزامات کے  باوجود مودی سرکار نے   اڈانی گروپ کی حمایت میں معاشی فیصلے لیے،اس سکینڈل کے بعد ٹوٹل انرجیز (Total Energies)جیسے سرمایہ کار بھارت کے توانائی منصوبوں سے دستبردار ہو چکے ہیں۔

جب امریکا اڈانی کو احتساب کے کٹہرے میں لا رہا ہے، مودی سرکار کی مجرمانہ خاموش حمایت اسکےممکنہ کردار کو بے نقاب کرتی ہے، مودی سرکار کی پالیسی سازی اب عوامی فلاح کے بجائے مخصوص سرمایہ داروں کے مفاد پر مبنی ہے،کھاودا منصوبہ اس بات کی واضح مثال ہے کہ کس طرح عوامی زمین کو نجی فائدے میں بدلا گیا، اور قومی مفاد کو نظرانداز کیا گیا۔بھارت کی توانائی حکمتِ عملی اب خودمختاری کی علامت نہیں بلکہ سرمایہ دارانہ شکنجے کی علامت بن چکی ہے۔

Watch Live Public News