معروف اداکار سلمان خان تین سنگین بیماریوں میں مبتلا

معروف اداکار سلمان خان تین سنگین بیماریوں میں مبتلا

(ویب ڈیسک ) معروف بھارتی اداکار   سلمان خان  نے انکشاف کیا ہے کہ وہ تین سنگین بیماریوں میں مبتلا ہیں۔

نیٹ فلکس پر ' دی گریٹ انڈین کپل شو' کے تیسرے سیزن کی پہلی قسط میں  بھارتی اداکارسلمان خان بطور مہمان شریک ہوئے۔

شو میں سلمان خان نے بتایا کہ  وہ ٹریجیمینل نیو رالجیا (trigeminal neuralgia)، برین اینیورزم (brain aneurysm) اور آرٹیریو وینس میلفارمیشن (AVM) جیسی مہلک بیماریوں سے لڑ رہے ہیں ۔اس خبر کوسننے کے بعد ان کے چاہنے والے  سخت تشویش میں مبتلا ہوگئے۔

سلمان خان نے کہ اکہ ہم ہر روز ہڈیاں توڑ رہے ہیں، پسلیاں ٹوٹی ہوئی ہیں، ہم ٹریجیمینل نیورالجیا کے ساتھ کام کر رہے ہیں، دماغ میں اینیورزم ہے، AV میلفارمیشن بھی ہے لیکن پھر بھی ہم چل رہے ہیں اور کام کر رہے ہیں۔

بیماریوں کی تفصیلات: 

ٹریجیمینل نیورالجیا چہرے کی ایک ایسی تکلیف دہ بیماری ہے جس میں چہرے کی نسوں میں شدید بجلی کے جھٹکوں جیسا درد ہوتا ہے۔

برین اینیورزم دماغ کی رگ میں ایک کمزور جگہ ہوتی ہے جو پھول جاتی ہے، اگر یہ پھٹ جائے تو جان لیوا فالج یا موت کا سبب بن سکتی ہے۔

اے وی میلفارمیشن (Arteriovenous Malformation) دماغ یا ریڑھ کی ہڈی میں خون کی رگوں کا غیر معمولی جُڑاؤ، جو اکثر خاموشی سے بڑھتا ہے اور اچانک خون بہنے یا دوروں کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے۔

Watch Live Public News