قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب، ایران کی حمایت ،دیگر بڑے فیصلوں کا امکان 

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب، ایران کی حمایت ،دیگر بڑے فیصلوں کا امکان 
سورس: File Photo

(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر اپنا حالیہ دورہ امریکہ پر شرکاء کو اعتماد میں لیں گے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  وزیراعظم شہباز شریف نے کل قومی سلامتی کمیٹی کا اہم ترین اجلاس طلب کر لیا ہے، اجلاس میں عسکری اور سول قیادت شرکت کرے گی ۔

ذرائع کے مطابق  اجلاس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر اپنا حالیہ دورہ امریکاپر شرکاء کو اعتماد میں لیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے جکہ  اجلاس میں ایران اسرائیل امریکا تنازعے پر تفصیلی مشاورت ہو گی، ایران کی حمایت اور دیگر اہم امور پر بڑے فیصلوں کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق  اجلاس میں ملکی داخلی اور سرحدی سیکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا، وزیر دفاع وزیر داخلہ نائب وزیراعظم وزیر خزانہ اور دیگر بھی شریک ہوں گے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  اجلاس کل 12 بجے وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا۔

Watch Live Public News