ایران-امریکا مذاکرات میں پیش رفت کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی

ایران-امریکا مذاکرات میں پیش رفت کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی
کیپشن: ایران-امریکا مذاکرات میں پیش رفت کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی

ویب ڈیسک: ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں مثبت پیش رفت کی خبروں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت میں ایک ڈالر سے زائد کمی دیکھی گئی، جس کے بعد فی بیرل قیمت 79.44 ڈالر تک آ گئی۔

رپورٹس کے مطابق اس سے قبل ایران اور امریکا مذاکرات سے متعلق قیاس آرائیوں اور غیر یقینی صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا، اور برینٹ خام تیل کی قیمت 81.27 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تھی۔

ماہرین کے مطابق مذاکرات سے جڑی سفارتی پیش رفت نے توانائی کی عالمی منڈی میں وقتی استحکام پیدا کیا ہے، جس کے اثرات تیل کی قیمتوں میں کمی کی صورت میں سامنے آئے ہیں۔
 
 

Watch Live Public News