ویب ڈیسک: گلگت بلتستان اسمبلی کے 33 میں سے 30 نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا، جس کے بعد اسمبلی کی کارروائی باضابطہ طور پر آگے بڑھ گئی۔
اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ نے نو منتخب ارکان سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کے 13، مسلم لیگ (ن) کے 9، استحکام پاکستان پارٹی کے 6، اور مجلس وحدت مسلمین (MWM) کے ایک رکن شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد رکن نے بھی حلف اٹھایا۔
بعد ازاں اسپیکر نے اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے تک ملتوی کر دیا۔ اجلاس دوبارہ شروع ہونے پر اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور قائدِ ایوان کے انتخاب کا عمل مکمل کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گلگت بلتستان کے 3 حلقوں کا نوٹیفکیشن عدالتی حکم کے باعث جاری نہیں ہو سکا، جبکہ اسکردو کے 1 اور دیامر کے 2 حلقوں کے ارکان بھی اسی وجہ سے حلف نہیں اٹھا سکے۔