ویب ڈیسک: سندھ حکومت نے 9 اور 10 محرم الحرام کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 9 اور 10 محرم الحرام کی تعطیلات 25 اور 26 جون کو ہوں گی۔
دوسری جانب محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کے انعقاد کے پیشِ نظر ملک بھر میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
متعلقہ اداروں کو امن و امان برقرار رکھنے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔