(ویب ڈیسک ) امریکا کی جانب سے ایران کو خام تیل کی پیداوار، ترسیل اور فروخت کی باقاعدہ اجازت دیدی گئی۔
تفصیلات کےمطابق امریکا نے ایران کیلئے جنرل لائسنس جاری کردیا۔
امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ لائسنس ایرانی خام تیل،پیٹروکیمیکل مصنوعات کی پیداوار اور ترسیل کی اجازت دیتا ہے، لائسنس میں ایران کو خام تیل کی ترسیل اور فروخت کی اجازت 21 اگست 2026 تک ہوگی۔
امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق لائسنس کے تحت ایرانی خام تیل، پیٹروکیمیکل اور پیٹرولیم مصنوعات کی امریکا میں درآمد کی بھی اجازت ہوگی۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ لائسنس کی تحت ایرانی تیل کی شمالی کوریا، کیوبا اور یوکرین کو ترسیل کی اجازت نہیں ہوگی۔