’’نیب مریم نواز کیخلاف نوٹس واپس لے ورنہ احتجاج ہو گا‘‘

’’نیب مریم نواز کیخلاف نوٹس واپس لے ورنہ احتجاج ہو گا‘‘
لاہور (ویب ڈیسک) نیب ایک پولیٹکل انجینئرنگ کا ادارہ ہے ٗ ن لیگ نے فیصلہ کیا ہے کہ مریم نواز کے ساتھ پرامن طور پر پورے پنجاب کے ایم این ایز اور ایم پی ایز پہنچے گے ٗ اگر انتظامیہ کی جانب سے رکاوٹیں کھڑی کی گئی تو ذمہ داری چیئرمین نیب کی ہوگی۔میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ میں اس بات کی ذمہ داری لیتا ہوں کہ پر امن رہیں گے ٗ وہاں پر نیب شہزاد اکبر کے تحت ایک ادارہ ہے اگر وہ اس غیر آئینی اور غیر قانونی گرفتار کریں گے تو ہم اپنا احتجاج کریں گے ٗ آج کی میٹنگ میں احسن اقبال اور حمزہ شہباز موجود تھے ٗ ن لیگ کی تمام قیادت مریم نواز شریف کے ساتھ نیب جائے گی ٗ نیب لوگوں کو وہاں پر پہنچنے دے بیریئرز جو لگائے گئے تھے وہاں سے بات بگڑسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس او پیز نیب کا کام نہیں ہے ٗ نیب شہزاد اکبر کے کہنے پر نوٹس بھیجتا ہے ٗ مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کا سوراخ بھر دیا ہے ٗ مولانا فضل الرحمان تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دیں گے ٗ اکتوبر نومبر تک چیئرمین نیب کی مدت ہے ٗبابا رحمتا اب کسی جنازے میں نہیں جاسکتا ٗچیئرمین نیب کی تین چار مزید ویڈیوزہیں جن کا پتہ اب چلا ہے ٗاب حکومت کا غروب ہوتا سورج ہے۔

Watch Live Public News