پنجاب میں متعدد اسسٹنٹ کمشنرز کے تبادلے

پنجاب میں متعدد اسسٹنٹ کمشنرز کے تبادلے
لاہور (پبلک نیوز) ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب ارم بخاری نے متعدد اسسٹنٹ کمشنرز کےتبادلے کردیئے۔ تقرر وتبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بابر کو او ایس ڈی کردیاگیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ رضوان الحق کو اے سی چونیاں تعینات کردیاگیا۔ اسسٹنٹ کمشنررحیم یارخان سرمدعلی کو بھی ایس اینڈ جی اےڈی رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا۔محمد عضمان چوہدری کو اسسٹنٹ کمشنررحیم یارخان تعینات کردیاگیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کلرکہار محمدمحسن عالم بھی او ایس ڈی کردیاگیا۔ ایوان وزیراعلیٰ کی سکشن آفیسر زنیرہ آفتاب کو اسسٹنٹ کمشنر کلرکہار تعینات کردیاگیا۔ اسسٹنٹ کمشنرمنڈی بہاؤالدین کاشف نواز کو سب رجسٹرار سیالکوٹ تعینات کردیاگیاتقرری کے منتظر شاہد بشرڈار کو اسسٹنٹ کمشنرچنیوٹ لگادیاگیا۔ سیکشن آفیسر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرکمشن محمد شہزاد علی کی خدمات جنوبی پنجاب کے سپرد کردی گئیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔