اوآئی سی مسلم امہ کے درمیان اتحاد ، یکجہتی کیلئے کام کر رہی ہے

اوآئی سی مسلم امہ کے درمیان اتحاد ، یکجہتی کیلئے کام کر رہی ہے
اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اوآئی سی مسلم امہ کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کیلئے کام کر رہی ہے، یہ مسلم امہ، مسلم دنیا اور عالمی دنیا ہے درمیاں ایک پل ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کو وزرائے خارجہ کونسل کے 48 ویں اجلاس میں خوش آمدید کہتا ہوں، ہم او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ کا اس اجلاس میں تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ شاہ محمود قریشی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوآئی سی مسلم امہ کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کیلئے کام کر رہی ہے، یہ 2 ارب مسلمانوں کی مشترکہ آواز ہے۔ یہ مسلم امہ، مسلم دنیا اور عالمی دنیا ہے درمیاں ایک پل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اوآئی سی کے کردار کو مزید مضبوط بنانےکاخواہاں ہے، پاکستان کی کوششوں کے باعث اوآئی سی کا انسانی بنیادوں پرٹرسٹ فنڈقائم ہوگیا، انسانی بحران سے بچنےکیلئے پاکستان نے افغانستان پراو آئی سی کےخصوصی اجلاس کی میزبانی کی۔ ہم او آئی سی کی افغانستان میں موجودگی کو مستحکم دیکھتے ہیں۔ وزیر خارجہ نے خطاب میں کہا کہ دنیا کو ہنگامہ خیز صورتحال کا سامنا ہے،مسلمان ممالک میں بیرونی مداخلت جاری ہے،مشرق ومغرب کی جنگ سے دنیا کے امن کو خطرہ ہے۔ فلسطین کے عوام کو ان کا حق نہیں دیا جا رہا، دنیا کے دو تہائی مہاجرین کا تعلق پانچ مسلم ممالک سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین گذشتہ پانچ دہائیوں سے قبضے کا شکار ہیں، کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔9 لاکھ بھارتی فوجی دہائیوں سے کشمیر میں ظلم ڈھا رہے ہیں۔ہندوتوا کنٹرول کی وجہ سے آج بھارت کے مسلمان شدید خطرے میں ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔