’موسوی کا معافی نامہ عمران خان کے خلاف چارج شیٹ ہے‘

’موسوی کا معافی نامہ عمران خان کے خلاف چارج شیٹ ہے‘

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ کاوے موسوی کا معافی نامہ عمران خان کے خلاف چارج شیٹ ہے.

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم نوازشریف نے کہا کہ عمران خان 65 ملین پاونڈز خرچ کرکے نوازشریف کے خلاف 65 روپے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکا۔نواز شریف کو تو اللّہ نے سرخرو کر دیا مگر موسوی کا معافی نامہ عمران خان کے خلاف چارج شیٹ ہے-اسکو بتانا ہو گا کہ قوم کا پیسہ اپنے انتقام کی آگ ٹھنڈی کرنے پر بہانے کا اختیار اسکو کس نے دیا؟

ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ہمارے سر االلّہ ربّ العزت کے آگے سجدہ شکر میں ہیں، بےشک اللّہ سازش کرنے والوں سے بہتر چال چلنے والا ہے اور وہی ہماری عزتوں کا مالک ہے۔ نواز شریف کا صبر، تمہارے جبر سے جیت گیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔