مسجد نبوی: ریاض الجنہ میں نماز کیلئے نئے پرمٹ شیڈول کا اعلان

مسجد نبوی: ریاض الجنہ میں نماز کیلئے نئے پرمٹ شیڈول کا اعلان
مدینہ منورہ : مسجد نبوی میں یکم تا 19رمضان ریاض الجنہ میں نماز کیلئے نئے پرمٹ شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ مسجد نبوی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یکم رمضان سے ریاض الجنہ میں داخلے کا نیا شیڈول بنایا گیا ہے،جس کے مطابق ریاض الجنہ کیلئے زائرین گیٹ37 کےسامنےجنوبی صحن سےداخل ہوں گے۔ نئے شیڈول میں کہا گیا ہے کہ مرد ریاض الجنہ میں داخلے کیلئے رات ڈھائی بجے سے فجرکی نماز، دن ساڑھے 11 سےعشاء تک کے پابند ہوں گے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خواتین نماز فجر سے دن 11 بجے تک اور رات11 سے 2 بجےتک ریاض الجنہ میں جاسکیں گی۔ اس سے قبل کورونا کے غیر ویکسین شدہ افرادکو بھی مسجدالحرام اور مسجد نبویﷺ میں نماز ادائیگی کی اجازت دے دی گئی تھی۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا تھا کہ کورونا کے غیر ویکسین شدہ افراد نُسک ایپ سےعمرہ پرمٹ بھی لے سکتےہیں۔ حرمین شریفین کی انتظامیہ نے کہا تھا کہ مسجد الحرام میں اعتکاف کے2500 مقامات تیار کرلیے گئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اعتکاف میں بیٹھنے والوں کوباہرنکلنے تک ہر سہولت فراہم کی جائے گی۔ یاد رہے کہ 2020 میں کورونا وبا پھیلنے کے بعد مسجدالحرام اور مسجد نبویﷺ میں غیر ویکسین شدہ افراد کے داخلت پر پابندی عائد تھی۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔