صدر مملکت نے قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی کی منظوری دیدی

صدر مملکت نے قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی کی منظوری دیدی
اسلام آباد: صدر مملکت نے یوم پاکستان کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی کی منظوری دے دی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان کیا ہے۔ صدر مملکت نے یوم پاکستان کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی کی منظوری دے دی ۔ سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل ، جاسوسی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا۔ سزاؤں میں کمی کا اطلاق زنا، چوری ، ڈکیتی ، اغواء اور دہشت گردی میں سزا یافتہ مجرموں پر بھی نہیں ہوگا۔ سزا میں کمی کا اطلاق مالی جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں پر بھی نہیں ہوگا۔ 65 سال سے زائد عمر کے مرد قیدی جو اپنی ایک تہائی قید کاٹ چکے ، ان پر اطلاق ہو گا، 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدی جو ایک تہائی قید کاٹ چکی ، ان پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا، 18 سال سے کم عمر افراد جو اپنی ایک تہائی سزا کاٹ چکے ان پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سزاؤں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت دی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔