ناران:برفانی گلیشیئر نے تباہی مچادی،متعدد ہوٹل تباہ

ناران:برفانی گلیشیئر نے تباہی مچادی،متعدد ہوٹل تباہ
کیپشن: ناران:برفانی گلیشیئر نے تباہی مچادی،متعدد ہوٹل تباہ

ویب ڈیسک:خیبرپختونخوا کے مشہور سیاحتی مقام ناران میں برفانی گلیشیئر نے تباہی مچا دی، ناران جھیل روڈ پر موجود متعدد ہوٹل گلیشیئر کے نیچے دب گئے۔

تفصیلات کے مطابق پہاڑوں سے برفانی گلیشیئر گرنے کا واقعہ ناران سے سیف الملوک جھیل جانے والے شاہراہ پر پیش آیا، برف تلے دبنے سے متعدد ہوٹل تباہ ہو گئے جبکہ مختلف مقامات پر گلیشیئر کے باعث شاہراہ کاغان مکمل طور پر بند ہو گئی ہے، ہنگامی صورتحال کے پیش نظر کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا اجلاس بھی طلب کر لیا گیا۔

ڈی جی کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد شبیر خان نے بتایا کہ ناران میں متاثرین کیساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے، نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی، ناران روڈ بحال ہونے کے فوراً بعد متاثرہ افراد کی بحالی میں مدد کریں گے، نقصانات کے حوالے سے کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی بالاکوٹ امین الحسن خان نے کہا ہے کہ ناران میں درجنوں ہوٹل تباہ ہونے کی اطلاعات ہیں، تحصیل انتظامیہ اور محکمہ مال کے ساتھ ملکر ابتدائی معلومات لے رہے ہیں۔

ناران میں گلیشیئر پھٹنے سے ہونے والے نقصانات کی ابتدائی رپورٹ مرتب
  ناران میں گملا اور چپران کا 4 سالہ پرانہ گلیشیئر پھٹنے سے ہونے والے نقصانات کی ابتدائی رپورٹ مرتب کر لی گئی، ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے کمشنر ہزارہ ڈویژن کو رپورٹ ارسال کردی۔ 
رپورٹ کے مطابق رات کو 10 بجے گلیشیئر پھٹنے سے تقریباً 20 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا اور نقصان پہنچنے والے مکانات میں ہوٹل، کچے گھر شامل ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ علاقے میں سٹرکیں اور موبائل سنگلز بند ہیں جس سے مشکلات کا سامنا ہے، اصل نقصانات کا جائزہ سٹرکیں کھلنے کے بعد ممکن ہو گا۔