ڈراما ایکٹ میں ترمیم: غیراخلاقی رقص، گندی جگتوں پر5 سال پابندی، FIR کٹے گی

ڈراما ایکٹ میں ترمیم: غیراخلاقی رقص، گندی جگتوں پر5 سال پابندی، FIR کٹے گی
کیپشن: Amendment to Drama Act: 5 years ban on immoral dances, dirty jagats, FIR will be cut

ویب ڈیسک: تھیٹر پر غیر اخلاقی رقص اور گندی جگتیں لگانے والے فنکار اب ہو جائیں ہوشیار۔ حکومت پنجاب نے ڈراما ایکٹ کے قانون میں ترمیم کی منظوری دے دی۔ 

قانون میں ترمیم کے بعد اب تین ماہ کی پابندی بھی لگے گی اور ایف آئی آر بھی کٹے گی۔ اس کے علاوہ جو فنکار یا فنکارہ مسلسل خلاف ورزی کرے گا اس پر پانچ سال کی پابندی بھی لگ سکتی ہے۔ 

ڈراما ایکٹ میں تبدیلی کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے۔ جس کے تحت اب پنجاب آرٹس کونسل چند روز میں نئے ڈراما ایکٹ لاگو کرے گی۔ ڈراما مانیٹرنگ کے لئے اٹھارہ گریڈ کا افسر ذمہ دار ہوگا۔