امیربالاج ٹیپو قتل کیس: قاتلوں کی ٹیم کا سرغنہ اس وقت کہاں ہے؟ پتہ چل گیا

امیربالاج ٹیپو قتل کیس: قاتلوں کی ٹیم کا سرغنہ اس وقت کہاں ہے؟ پتہ چل گیا
کیپشن: Amirbalaj Tipu murder case: Where is the leader of the team of killers now? Found out

ویب ڈیسک: امیر بالاج قتل کیس کی تفتیش میں مزید پیش رفت جاری ہے۔ پولیس ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ طیفی بٹ کے بردار نسبتی کا بیٹا بلاول ہی بالاج کو قتل کرنے والی ٹیم کا سرغنہ ہے۔ 

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بالاج کو قتل کرنے والا شوٹر مظفر طیفی بٹ کا قریبی آدمی تھا۔ طیفی بٹ کے بیٹے تعظیم کی شادی کی تصاویر میں مظفر کی نشاندہی ہوگئی۔ مظفر بطور گن مین طیفی کے بیٹے تعظیم کی شادی میں شریک رہا۔

پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ مظفر کو قتل کی واردات انجام دینے کے فوری بعد گولی مارنے پر تفتیش جاری ہے۔ شبہ ہے کہ مظفر کو دانستہ طور پر موقع پر ہی قتل کروایا گیا۔ 

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زیر حراست افراد سے مختلف پہلوؤں پر پوچھ گچھ کی جاری ہے۔ بلاول کو بیرون ملک سے واپس لانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔