سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی، بڑی خبر آگئی

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی، بڑی خبر آگئی
کیپشن: The price of gold decreased by thousands of rupees, big news came

ویب ڈیسک: سونے کے خریداروں کیلئے اچھی خبر آگئی ہے۔ جہاں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں 4200 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ سونا 2 لاکھ 28 ہزار 200 روپے فی تولہ ہوگیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 10 گرام سونا 1 لاکھ 95 ہزار 645 روپے کا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 40 ڈالر کی کمی سے 2185 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔

چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 580 روپے پر مستحکم رہی۔