عماد وسیم کا ریٹائرمنٹ واپس لینے کا امکان ، ذرائع

عماد وسیم کا ریٹائرمنٹ واپس لینے کا امکان ، ذرائع

(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق  آل راونڈر عماد وسیم   کا ریٹائر منٹ واپس لینے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ   عماد وسیم کی ریٹائر منٹ واپسی کے حوالے سے فیملی اور دوستوں سے مشاورت  جاری ہے،   عماد وسیم بہت جلد ریٹائر منٹ واپس لے سکتے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ   عماد وسیم اور چیف سلیکٹر وہاب ریاض کے درمیان رابطہ ہوا ہے،  دونوں کے درمیان ریٹائر منٹ واپسی کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

یاد رہے کہ عماد وسیم پاکستان سپرلیگ 9 میں بہت اچھی آل راؤنڈر کارکردگی دکھائی تھی ، انہیں   پی ایس ایل 9 کے فائنل میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے اور بیٹنگ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

عماد وسیم نے  دوسرے ایلیمنیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی پشاور زلمی کے خلاف فتح میں بھی اہم کردار ادا کیا، یونائیٹڈ کے لیے میچ جیتنے والے ناقابل شکست 59 رنز بنائے جبکہ پہلے ایلیمینیٹر میں 3/12 کے اعداد و شمار حاصل کیے تھے۔