سلامتی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی سے متعلق امریکی قرارداد روس، چین نے ویٹو کردی

سلامتی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی سے متعلق امریکی قرارداد روس، چین نے ویٹو کردی

(ویب ڈیسک )   سلامتی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی سے متعلق امریکی قرار داد مسترد کردی گئی،   روس اور چین نے امریکی قرار داد کو ویٹو کردیا۔

تفصیلات کے مطابق   اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی سے متعلق امریکی قراردار پر رائے شماری کیلئے اجلاس ہوا۔15 میں سے 11 اراکین نے قرارداد کی حمایت کی جبکہ چین، روس اور الجزائر نے قرار داد کی مخالفت کی۔

امریکی مندوب نے قرار داد پیش کرتے ہوئے 7 اکتوبر کے حماس حملوں کی مذمت کا مطالبہ کیا۔

روسی مندوب نے اسرائیل کے سب سے بڑے حامی امریکا کی قرار داد کو منافقت قرار دیا  اور کہا کہ  امریکا قرارداد کے ذریعے حماس کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے رفح پر اسرائیلی چڑھائی کیلئے راہ ہموار کرنا چاہتا ہے۔اس قرارداد کا اصل مقصد اسرائیل کو سزا سے بچانے کیلئے وقت حاصل کرنا ہے۔

اس کے جواب میں امریکی مندوب نے کہا کہ   روس کا قرارداد کے خلاف ویٹو کرنا ہمیں ناکام بنانے کیلئے اوچھا اقدام ہے۔