پی سی بی کو نئے کھلاڑیوں کی تلاش،قذافی اسٹیڈیم کی لیک ایج سے متعلق بھی اہم موقف

پی سی بی کو نئے کھلاڑیوں کی تلاش،قذافی اسٹیڈیم کی لیک ایج سے متعلق بھی اہم موقف
کیپشن: نئے کھلاڑیوں کی تلاش کیلئےپی سی بی کا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنےکا اعلان

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پروگرام سے گراس روٹ لیول پرکرکٹ میں بہتری آئے گی۔سی او او پی سی بی سمیر سیدنے  کہا کہ میں چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں موجود تھا،مجھے نہ بلانے پر آئی سی سی سے جواب طلب کیا تھا مزید کہا کہ قذافی اسٹیڈیم میں جہاں لیک ایج ہوئی وہ ٹھیکیدار سے اس کی مرمت بھی کرائی ہے،ٹھیکیدار سے لیکیج  کے نقصان کا ازالہ مطالبہ کیا ہے،ٹھیکیدار سے روف ٹریٹمنٹ میں کوتاہی ہوئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی او او سمیر احمد سید اور ایڈوائزر چیئرمین بورڈ عامر میر اور دیگر حکام قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا مقصد لوکل ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی اسکولوں اورکالجوں کی سطح پر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے جا رہا ہے۔ پروگرام کے ذریعے باصلاحیت بچوں اور بچیوں کو قومی ٹیم میں شمولیت تک رسائی ملے گی۔

عامر میر نے کہا کہ ملک کے مختلف شہروں میں نوجوان کھلاڑیوں کے ٹرائلز ہوں گے، اور میرٹ پرآنے والے بچوں کو ٹریننگ دی جائے گی، کوچز نئے کھلاڑیوں کو پالش کرکے قومی ٹیم کا حصہ بننے میں مدد دیں گے۔

ایڈوائزر چیئرمین کرکٹ بورڈ نے کہا کہ آئندہ ماہ سے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کی رجسٹریشن کاعمل شروع ہوگا۔ اسکولوں سے بھی انڈر 16 تک کی کھیپ ملےگی۔ کہا ہم ملک کرکٹ کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ میرٹ کی بنیاد پر بچوں کا انتخاب کیا جائے گا۔

سی او او پی سی بی سمیر سید

سی او او پی سی بی سمیر سید نے کہا کہ ہمارے پاس انڈر 15، 17، اور 19 کا اچھا ٹیلنٹ سامنے آئے گا، ہمیں مستقبل میں ایج گروپ کی ٹیمیں بنانے میں آسانی ہوگی، ہمیں مقابلے کیلئے بہتر کھلاڑی میسر آ سکیں گے، ہم گراس روٹ لیول پر بنیاد بڑھا رہے ہیں، ہم سکول اور کالجز کے پہلے سے پروگرام ختم نہیں کر رہے، اس پروگرام سے 320 کھلاڑیوں کو ہنٹ کریں گے۔

سمیر سید نے کہا کہ میں چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں موجود تھا،مجھے نہ بلانے پر آئی سی سی سے جواب طلب کیا تھا،آئی سی سی کی یہ انتظامی بدنظمی تھی،اس کو پسندیدہ نگاہ سے نہیں دیکھتے اور اس لیے آئی سی سی سے وضاحت طلب کی،قذافی اسٹیڈیم میں جہاں لیک ایج ہوئی وہ ٹھیکیدار سے اس کی مرمت بھی کرائی ہے،ٹھیکیدار سے لیکیج  کے نقصان کا ازالہ مطالبہ کیا ہے،ٹھیکیدار سے روف ٹریٹمنٹ میں کوتاہی ہوئی تھی۔

رافع حیدر، جنید ضیا

جی ایم ویمن ونگ رافع حیدر نے کہا کہ خواتین کالجوں کی رجسٹریشن کرکے نئی کھلاڑی تلاش کریں گے، ہم لڑکیوں کیلئے زیادہ سے زیادہ کھیل کے مواقع مہیا کریں گے، قومی کھلاڑیوں کا کیمپ لگایا ہے، کارکردگی کا جائزہ لیں گے،جی ایم ویمن ونگ نے کہا کہ قومی کھلاڑیوں کے کیمپ میں میچز بھی ہوں گے، سلیکشن کمیٹی بہترین میسر کھلاڑیوں کا انتخاب کرے گی۔

جنید ضیا نے کہا کہ کھلاڑیوں کے انتخاب میں میرٹ کو یقینی بنائیں گے، ہم اس پروگرام میں سکول کالج کے دس ہزار بچوں تک پہنچیں گے، ہم سکول کالجز کی رجسٹریشن کریں گے ان کو سپورٹ کریں گے، سکول اور کالجز اپنی ٹیمیں خود بنائیں گے، اس پروگرام میں آدھے سرکاری اور آدھے پرائیویٹ سکول کالجز شامل ہوںگے۔

Watch Live Public News