ہزاروں روپے کمی کے بعد سونا آج بھی مزید سستا ہوگیا

ہزاروں روپے کمی کے بعد سونا آج بھی مزید سستا ہوگیا

ویب ڈیسک: پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج دوسرے روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے، فی تولہ کی قیمت میں 8 سو روپے کی مزید کمی ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 18 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 686 روپے کم ہو کر2 لاکھ 72 ہزار 633 روپے ہے۔

 آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ عالمی بازار میں سونے کا بھاو 9 ڈالر کم ہو کر 3022 ڈالر فی اونس ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کمی ہوئی تھی جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 18 ہزار 800 روپے ہو گئی تھی۔

Watch Live Public News