مولانا فضل الرحمن نے نواز شریف کی ذمہ داریاں بتا دیں

مولانا فضل الرحمن نے نواز شریف کی ذمہ داریاں بتا دیں

ویب ڈیسک:سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے نواز شریف کے ساتھ ہونے والی  ناانصافی پر بات کرتے ہوئے کہا کسی کا سیاسی کیریئر ختم نہیں کرنا چاہیے۔

 نجی نیوز چینل کے میزبان نے سوال کیا کہ نواز شریف کا تو پچھلے 15،20 سال سے سیاسی رول ختم کردیا گیا تو اب وہ کیا رول پلے کریں؟

سوال کا جواب دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ کسی کا رول ختم نہیں کرنا چاہیے، ان کے ساتھ ہمارا سیاسی اختلاف ہے ان کی حکومت ہے، ہم ان کے مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کررہے، لیکن سیاست میں کچھ ایسی شخصیات ہوتی ہیں جن کو سینئر تسلیم کیا جاتا ہے جن سےامید لگائی جاسکتی ہے کہ وہ ملکی مسائل کے حل کا موثر طریقہ تلاش کریں گے۔

  مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ وہ ’س‘ سے غائب ہوگئے ہیں اور بظاہر ان کا کوئی بڑا کردار نظر نہیں آرہا۔ ان کو  اپنی ذمہ داریوں سنبھالنی ہوں گی،  جیسے ( ملکی حالات بگڑے ہوئے ہیں) الیکشن خراب ہوگئے ہیں، حکومت پر اعتماد نہیں رہا،  2018 سے 2024 کا الیکشن متنازعہ ہوگیا، ان کو دیکھنا ہوگا،  پاکستان میں جمہوریت ہار گئی، ایسا ہوگا تو انتہا پسندی بڑھے گی۔

Watch Live Public News