ویب ڈیسک:پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن کی بیٹی ماروی انتقال کر گئیں۔ ماروی ملک کو چند روز قبل برین ہیمرج ہوا تھا۔
ماروی ملک کے انتقال کی خبر پر شازیہ مری نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ خبر سن کر دل انتہائی افسردہ اور صدمے میں مبتلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں وہ شیری رحمٰن اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ مکمل تعزیت کا اظہار کرتی ہیں۔
دوسری جانب، کے پی گورنر فیصل کریم کنڈی نے بھی اس واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ماروی ملک کی وفات ایک ناقابلِ برداشت صدمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹر شیری رحمٰن اور دیگر لواحقین کے غم میں وہ برابر کے شریک ہیں۔