معروف اداکارہ فضا علی نے تیسری شادی کر کے مداحوں کو حیران کر دیا

معروف اداکارہ فضا علی نے تیسری شادی کر کے مداحوں کو حیران کر دیا
کیپشن: معروف اداکارہ فضا علی نے تیسری شادی کر کے مداحوں کو حیران کر دیا

ویب ڈیسک: پاکستان کی معروف اداکارہ اور میزبان فضا علی نے اپنی تیسری شادی کا اعلان کرتے ہوئے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا۔ انہوں نے اعجاز خان کے ساتھ ایک سادہ اور قریبی تقریب میں رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں۔

اداکارہ نے عیدالفطر کے پہلے دن انسٹاگرام پر شوہر اور بیٹی کے ہمراہ تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ ایک خوبصورت فیملی فوٹو شوٹ میں نظر آئیں۔ فضا علی نے سیاہ لباس کے ساتھ براؤن کڑھائی والا دوپٹہ اور سادہ زیورات پہن رکھے تھے، جبکہ اعجاز خان نے سادہ کُرتا شلوار کے ساتھ سیاہ کوٹ زیب تن کیا۔ دونوں نے ہاتھوں پر مہندی سے ایک دوسرے کے نام بھی لکھوائے۔

اپنی پوسٹ میں فضا علی نے جذباتی انداز میں لکھا کہ 41 سال کی عمر میں اللّٰہ نے انہیں وہ خوشی اور محبت عطا کی جس کا وہ انتظار کر رہی تھیں۔ انہوں نے اپنی بیٹی فرال کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ بیٹی نے شادی کو خوشی سے قبول کیا اور تقریب میں ان کا ساتھ دیا۔

فضا علی نے مزید کہا کہ اب وہ صرف فضا علی نہیں بلکہ مسز اعجاز خان ہیں اور مداحوں سے نئی زندگی کے لیے دعاؤں کی درخواست کرتی ہیں۔

اداکارہ فضا علی اپنے ڈراموں اور مارننگ و رمضان شوز کے ذریعے شہرت رکھتی ہیں، اور حالیہ رمضان میں متنازع ویڈیوز کی وجہ سے بھی خبروں میں رہی ہیں۔ ان کی عیدالفطر پر اس اچانک شادی کی خبر پر مداح سوشل میڈیا پر انہیں مبارکباد دے رہے ہیں۔

Watch Live Public News