ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا عیدالفطر پر اسلامی اور ہمسایہ ممالک کے نام پیغام

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا عیدالفطر پر اسلامی اور ہمسایہ ممالک کے نام پیغام
کیپشن: ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا عیدالفطر پر اسلامی اور ہمسایہ ممالک کے نام پیغام

ویب ڈیسک: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے عیدالفطر کے موقع پر اسلامی اور ہمسایہ ممالک کے حکمرانوں کے نام بردرانہ پیغام جاری کیا ہے۔

صدر نے کہا کہ آپ ہمارے بھائی ہیں اور ہم آپ سے کسی بھی قسم کے تنازع میں نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے درمیان اختلافات سے صرف صہیونی ریاست فائدہ اٹھا رہی ہے، اور عید کے موقع پر دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں طاقت اور اتحاد عطا فرمائے تاکہ ہم نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر عمل کر کے اللہ کی رضا حاصل کر سکیں۔

اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا تھا کہ یہ ہماری جنگ نہیں بلکہ ہم پر مسلط کی گئی ہے، اور ہم دفاعی اقدامات جاری رکھیں گے۔ جاپانی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل نے مذاکرات کے دوران ایران پر حملہ کیا، جو غیر قانونی، بلاجواز اور بلااشتعال جارحیت ہے۔

عراقچی نے یہ بھی کہا کہ امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے صرف جنگ بندی کافی نہیں ہوگی، اور امریکا فی الحال اپنی جارحیت ختم کرنے کے لیے تیار نہیں دکھائی دیتا۔

Watch Live Public News