ویب ڈیسک: تھانہ ہمک کی حدود میں ٹک ٹاکر خاتون کو قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق پشتو کی مشہور ٹک ٹاکر کو اُس کے خاوند نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ شوہر نے بعد میں خود بھی خودکشی کر لی۔ واقعے تھانہ ہمک کی حدود لنگنم ٹاور کے قریب پیش آیا۔
پولیس کے مطابق ٹک ٹاکر خاتون کی شناخت ثنا جاوید کے نام سے ہوئی جو کہ اٹک کی رہائشی تھی۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ ہمک پولیس نے درج کر لیا۔ ایک نوجوان لڑکا جس کا نام پتہ محمد صادق ہے کو سر پہ فائر لگا ہوا تھا۔
ابتدائی طور پر پتہ چلا ہے لڑکا اٹک پولیس میں کانسٹیبل تعینات تھا۔ صادق اٹک پولیس سے ڈسمس ہو چکا تھا۔ صادق نے پہلے اپنی بیوی کو فائر مارا اور بعد میں خود کو سر میں فائر مار کر خودکشی کر لی۔ موقع پر تین عدد خول اور پسٹل نائن ایم ایم بھی ملا ہے۔ پولیس نے پستول تحویل میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق ٹک ٹاکر خاتون ثنا کی صادق کے ساتھ دوسری شادی تھی۔ اس سے قبل اُس نے شفیق احمد کے ساتھ شادی کی تھی لیکن بعد میں خلع لے لی۔ ثنا اور صادق میں اکثر اوقات لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔ واقع گھریلوں ناچاقی پر پیش آیا۔