ویب ڈیسک: کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع تباہ شدہ گل پلازہ کی عمارت کے بیسمنٹ میں دوبارہ آگ لگ گئی ہے۔ ریسکیو ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق بیسمنٹ میں کسی دکان میں آگ لگی ہے جس سے دھواں اٹھ رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عمارت کا کچھ حصہ منہدم بھی ہوا ہے۔ اطلاع ملتے ہی شہریوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر جمع ہو گئی، جس پر پولیس نے لوگوں کو محفوظ مقام پر رہنے کی ہدایت کی۔
ریسکیو ترجمان نے بتایا کہ ریسکیو 1122 کی ٹیم آگ پر قابو پانے کے لیے کارروائی کر رہی ہے۔ دوبارہ آتشزدگی کی اصل وجوہات کا تعین آگ بجھانے کے عمل کے مکمل ہونے کے بعد ممکن ہو سکے گا۔