اسپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد دوبارہ جمع

اسپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد دوبارہ جمع
لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد دوبارہ جمع کرادی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن نے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزا لہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کروائی۔ تحریک عدم اعتماد پر خلیل طاہر سندھو، میاں رؤف، سمیع اللّٰہ خان اور مرزا جاوید کے دستخط ہیں۔ اس سے قبل پنجاب اسمبلی کے آج ہونے والے ہنگامہ خیز اجلاس میں چیئرمین آف پینل وسیم خان بادوزئی نے تحریک عدم اعتماد کے محرک سمیع اللہ چوہدری کے موجود نہ ہونے پر چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف تحریک نمٹا دی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔