آخرکار سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی

آخرکار سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی
کیپشن: Eventually the price of gold fell

ویب ڈیسک: سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی کردی گئی ہے۔ جس کے بعد فی تولہ بڑھتی قیمتوں کو بریک لگ گئی ہے۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کردی گئی ہے۔ سونے کی قیمت میں 300 روپے کی کمی کی گئی ہے۔ سونے کی قیمت 2 لاکھ 48 ہزار 200 روپے فی تولہ ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 236 روپے کی کمی کردی گئی ہے۔ جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 12 ہزار 791 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 3 ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔ فی اونس سونے کی قیمت 2415 ڈالر تک آگئی ہے۔

فی تولہ چاندی کی قیمت 2 ہزار 850 روپے پر برقرار ہے۔

Watch Live Public News