پولیس اہلکاروں کی مبینہ رشوت وصولی کی فوٹیج منظرعام پر آگئی

پولیس اہلکاروں کی مبینہ رشوت وصولی کی فوٹیج منظرعام پر آگئی
کیپشن: The footage of the alleged bribe taking of the police officers came to the fore

ویب ڈیسک: شہر میں جرائم کے خاتمے کی بجائے پولیس میں موجود چند کالی بھیڑوں نے اپنی ڈیوٹی کو کمائی کا ذریعہ بنا لیا۔ 

تفصیلات کے مطابق پولیس وردی میں ملبوس اہلکار تھانوں کی سطح پر بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکلوں پر گشت کرنے اور شہریوں کو تنگ کرنے میں مصروف ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکلوں پر سوار پولیس اہلکار لوٹ مار بھی کرنے لگے۔ پولیس اہلکار راہ چلتے شہریوں کو روک کر تلاشی کے بہانے ان کی جیبیں خالی کرنے لگے۔

بغیر نمبر پلیٹ کے موٹرسائیکلوں پر سوار پولیس اہلکاروں کی مبینہ رشوت وصولی کی فوٹیج پبلک نیوز منظر عام پر لے آیا۔ شناخت پوچھنے پر پولیس اہلکاروں نے بتایا کہ وہ تھانہ لیاقت آباد میں تعینات ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر لاہور میں ہونے والی متعدد وارداتوں میں بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکلوں کا استعمال ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

قانون کے محافظ خود قانون شکنی میں مصروف ہیں جبکہ حکام نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

Watch Live Public News