معروف اداکارہ رکول پریت کی "ہنی مون"کی تصاویر سوشل میڈیاپروائرل

معروف اداکارہ رکول پریت کی
کیپشن: معروف اداکارہ رکول پریت کی "ہنی مون"کی تصاویر سوشل میڈیاپروائرل

ویب ڈیسک:بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نےشادی کے تین مہینے  بعد اپنی " ہنی مون"کی تصاویرانسٹاگرام پر شیئر کردی  اور ان کے چاہنے والے کمنٹس کرکے اداکارہ کی تعریف کرتے نظر آرہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق  اداکارہ رکول پریت سنگھ اور جیکی بھگنانی نے اسی سال فروری میں اہل خانہ اور دوستوں کی موجودگی میں سات پھیرے لئے تھے ۔ شادی کے پروگرام تین دنوں تک گوا میں چلے تھے، جس میں کئی سلیبریٹیز شامل ہوئے تھے ۔وہیں اب شادی کے تین مہینے کے بعد یہ جوڑا ہنی مون پر نکلا ہے ، جس کی ایک جھلک رکول پریت نے انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔

اداکارہ رکول پریت شوہر کے ساتھ چھٹی منانے کیلئے فجی پہنچی ہیں۔دونوں نے آئی لینڈ فجی کو اپنا ہنی مون ڈسٹنیشن منتخب کیا ہے۔اداکارہ رکول پریت نے اپنے انسٹاگرام پر کچھ تصاویر شیئر کی ہیں، جس میں وہ بلیو کلر کی بکنی میں پوز دیتی نظر آرہی ہیں ۔ان تصویروں کو ان کے شوہر جیکی بھگنانی نے کلک کیا ہے۔

تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ رکول پریت نے لکھا: جہاں آسمان آتما سے ملتا ہے۔ جب جیکی بھگنانی سب سے بہترین فوٹوگرافر بن جاتے ہیں۔

اداکارہ رکول پریت نے ساوتھ فلموں سے اپنا کریئر شروع کیا تھا ۔ آخری بار رکول پریت اجے دیوگن کے ساتھ فلم "تھینک گاوڈ" میں نظر آئی تھیں۔ رکول پریت ساؤتھ فلم "آئی لو یو "میں بھی نظر آئی تھیں. جو او ٹی ٹی پر ریلیز ہوئی تھی ۔ وہیں اب جلد اجے دیوگن کے ساتھ دے دے پیار 2 میں نظر آئیں گی۔

رکول پریت سنگھ کی تصاویر سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہورہی ہیں اور ان کے چاہنے والے کمنٹس کرکے اداکارہ کی تعریف کرتے نظر آرہے ہیں ۔

Watch Live Public News