لیڈز: پاکستان ، انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث منسوخ

لیڈز: پاکستان ، انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث منسوخ

(ویب ڈیسک ) لیڈز میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جانے والا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 میچز پر مشتمل سیریز کا  آج پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ لیڈز کے گراؤنڈ میں کھیلا جانا تھا تاہم میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا ہے۔

مسلسل بارش  ہونے کی وجہ سے پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ  بغیر ٹاس کے ختم ہوا۔

خیال رہے کہ   پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ  25 مئی بروز ہفتے کو ایجبسٹن میں کھیلا جائے گا۔

Watch Live Public News