پاکستان نے بھی بھارتی سفارتی اہلکار کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا

پاکستان نے بھی بھارتی سفارتی اہلکار کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا
کیپشن: پاکستان نے بھی بھارتی سفارتی اہلکار کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا

ویب ڈیسک: بھارت کی جانب سے پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ قرار دیے جانے کے بعد پاکستان نے بھی جوابی قدم اٹھاتے ہوئے بھارتی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو ملک چھوڑنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے بدھ کے روز اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ متعلقہ بھارتی اہلکار مشکوک سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا، جس پر اسے 24 گھنٹوں کے اندر پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں بھارتی ناظم الامور کو وزارتِ خارجہ طلب کر کے باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ کسی بھی غیر ملکی سفارتی اہلکار کو پاکستان میں مشکوک یا غیرسفارتی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

سفارتی کشیدگی میں اضافہ

یہ پیشرفت بھارت کی جانب سے ایک پاکستانی سفارتکار کو ناپسندیدہ قرار دے کر ملک بدر کیے جانے کے بعد سامنے آئی ہے۔ گزشتہ ہفتے بھارت نے پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اور اہلکار کو بھی اسی بنیاد پر ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا، جس پر پاکستانی ناظم الامور کو طلب کر کے باضابطہ احتجاج بھی ریکارڈ کرایا گیا تھا۔

جوابی اقدام کے طور پر پاکستان نے بھارتی اہلکار کو ناپسندیدہ قرار دے کر ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی کشیدگی میں مزید اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

Watch Live Public News