پاکستان اور چین کی سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے کی حمایت

پاکستان اور چین کی سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے کی حمایت
کیپشن: پاکستان اور چین کی سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے کی حمایت

ویب ڈیسک: پاکستان، چین اور افغانستان نے پاک چین اقتصادی راہداری ( سی پیک) کو افغانستان تک وسعت دینے کی متفقہ طور پر حمایت کر دی ہے۔ یہ اتفاق رائے بیجنگ میں منعقد ہونے والے سہ فریقی وزرائے خارجہ اجلاس میں سامنے آیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، چینی وزیر خارجہ وانگ ای اور افغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی نے ملاقات میں خطے کے امن، استحکام، ترقی اور بین الاقوامی رابطہ کاری پر تفصیلی گفتگو کی۔

علاقائی روابط، سکیورٹی اور اعتماد سازی پر زور

اجلاس کے دوران تینوں ممالک نے سفارتی سطح پر تعاون بڑھانے، باہمی اعتماد کو فروغ دینے اور خطے میں سکیورٹی کے بہتر ماحول کو ترقی کے لیے ناگزیر قرار دیا۔ پاکستان اور چین نے واضح طور پر سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے کی حمایت کی اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت مشترکہ عملی منصوبوں پر بھی اتفاق کیا گیا۔

دہشتگردی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی

تینوں ممالک نے دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور سکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا۔ اجلاس کے دوران علاقائی استحکام کے لیے ایک متحدہ موقف اختیار کرنے پر زور دیا گیا۔

اگلا اجلاس کابل میں ہوگا

دفتر خارجہ کے مطابق آئندہ سہ فریقی وزرائے خارجہ اجلاس افغان دارالحکومت کابل میں منعقد کیا جائے گا، جس میں تعاون کے اگلے مراحل پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

Watch Live Public News