عید الاضحٰی کب ہوگی؟ رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس 27 مئی کو طلب

عید الاضحٰی کب ہوگی؟ رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس 27 مئی کو طلب
کیپشن: عید الاضحٰی کب ہوگی؟ رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس 27 مئی کو طلب

ویب ڈیسک: عیدالاضحی کب ہوگی ؟ وزارت مذہبی امور نے ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 29 ذی القعد 27 مئی کو وزرات مذمبی امور کوہسار بلاک میں ہوگا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چئیرمن رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں ہوگا ۔ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈکوارٹرز میں ہوں گے ۔

ذرائع کے مطابق 27 مئی کو ذوالحج کا چاند نظر آنےکی صورت میں عید 6 جون کو ہوگی ۔27 مئی کو ذوالحج کا چاند نہ نظر آنے کی صورت میں عید 7 جون کو ہوگی ۔

ماہر فلکیات نے ذوالحج کا چاند 28 مئی کو نظر آنے کی پیش گوئی کر رکھی ہے ۔ماہر فلکیات نے ملک میں عید 7 جون کو ہونے کی پیش گوئی کر رکھی ہے۔

Watch Live Public News