ویب ڈیسک: خضدار میں سکول بس پر بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کےحملے میں شہید طالبات کی تعداد 4 ہوگئی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق میدان جنگ میں ذلت آمیز شکست اورہزیمت کے بعد بھارت بزدلانہ کارروائیوں پر اتر آیا ہے ۔خضدار حملے کی منصوبہ بندی بھارت میں کی گئی جسے بلوچستان میں پراکسیوں نے منطقی انجام تک پہنچایا۔ بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والی طالبات کی تعداد 4 ہو گئی ہے ۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ شدید زخمی آٹھویں جماعت کی طالبہ سحر سلیم شہیدہو گئیں۔ بھارت بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی اور بدامنی پھیلانے کے لیے بھارتی پراکسیوں کا استعمال کر رہا ہے ۔