ملک بھر میں شدید گرمی، محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کردی

ملک بھر میں شدید گرمی، محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کردی
کیپشن: ملک بھر میں شدید گرمی، محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کردی

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ شہریوں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری دھوپ سے بچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، جبکہ خیبرپختونخوا کے اکثر اضلاع بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، خاص طور پر جنوبی اور وسطی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں بھی درجہ حرارت میں اضافہ

پنجاب کے وسطی اور جنوبی اضلاع میں موسم نہ صرف شدید گرم رہے گا بلکہ گرد آلود ہوائیں بھی چلنے کی توقع ہے، جو معمولاتِ زندگی کو متاثر کر سکتی ہیں۔

سندھ کے بیشتر علاقوں میں بھی موسم سخت گرم اور خشک رہے گا، تاہم ساحلی علاقوں میں دوپہر کے بعد گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

بلوچستان کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ژوب، موسیٰ خیل اور بارکھان میں دوپہر کے بعد ہلکی بارش کا امکان موجود ہے، تاہم دیگر اضلاع میں گرمی اور خشکی برقرار رہے گی۔

Watch Live Public News