مخصوص نشستوں کا کیس، سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کے اعتراضات مسترد کردیے

مخصوص نشستوں کا کیس، سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کے اعتراضات مسترد کردیے
کیپشن: مخصوص نشستوں کا کیس، سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کے اعتراضات مسترد کردیے

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق سنی اتحاد کونسل کے اعتراضات پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے، جس میں 11 رکنی آئینی بینچ کی قانونی حیثیت کو برقرار رکھتے ہوئے تمام اعتراضات مسترد کر دیے گئے۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں قائم 11 رکنی آئینی بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے واضح کیا کہ مخصوص نشستوں کے مقدمے کی سماعت موجودہ بینچ ہی کرے گا اور کسی نئی سماعت یا آئینی ترمیم کی درخواست کو مقدم نہیں سمجھا جا سکتا۔

براہ راست نشریات کی اجازت، آئندہ سماعت 26 مئی کو

عدالت نے سنی اتحاد کونسل کی یہ درخواست بھی مسترد کر دی کہ پہلے 26 ویں آئینی ترمیم پر سماعت کی جائے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں کے حوالے سے تمام متفرق درخواستیں اور اعتراضات غیر مؤثر ہیں۔

عدالت عظمیٰ نے کیس کی شفافیت اور عوامی اہمیت کے پیشِ نظر مخصوص نشستوں کی سماعت کو براہ راست نشر کرنے کی اجازت دے دی ہے، جس کے لیے سپریم کورٹ کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کو ضروری انتظامات کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ نے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کے خلاف نظرثانی کی درخواستوں کی سماعت 26 مئی تک ملتوی کر دی ہے۔ عدالت نے واضح کیا کہ کیس کی کارروائی اب کسی تعطل کے بغیر جاری رکھی جائے گی اور بینچ پر اعتراضات کے فیصلے کی تفصیلی وجوہات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

Watch Live Public News