ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور نے اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تحریک انصاف کا مینڈیٹ چوری ہوا، مذاکرات کرنے ہیں تو بانی پی ٹی آئی تیار ہیں، ڈنڈے کے زور پر پاکستان کو نہیں چلایا جاسکتا۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ملک میں حقیقی جمہوریت کی ضرورت ہے ،ملک میں آئین کی بالادستی ہونی چاہیے ،2مہینے کے بعد آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران بجٹ اورسیاسی معاملات پر بانی پی ٹی آئی کو بریفنگ دی ،خیبرپختونخوا میں ہم نے آئی ایم ایف کے تقاضے پورے کیے،عدالتی حکم کے باوجود ہمیں بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا جارہا،ڈنڈے کے زور پر پاکستان کو نہیں چلایا جاسکتا،
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے حکومتی قیادت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ساتھ نہیں بیٹھیں گے تو آئی ایم ایف کی مزید شرائط پوری نہیں کریں گے،تحریک انصاف کا مینڈیٹ چوری ہوا،مذاکرات کرنے ہیں تو بانی پی ٹی آئی تیار ہیں۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ہمیں بانی پی ٹی آئی کی قیادت پرفخرہے،چاہتےہیں آئین وقانون کےتقاضوں کوپوراکیاجائے،بانی پی ٹی آئی نےجوبیان دیااس کوصحیح سمجھتاہوں،بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی ،ہم بانی پی ٹی آئی کوہرحال میں رہا کراوئیں گے۔
ہم سیاسی جماعت ہیں اپنے ورکرز کو شہید کرانا ہمارا مقصد نہیں ریاست نےہمارےخلاف طاقت کااستعمال کیا ،ہماری صرف ایک ڈیمانڈہےبانی پی ٹی آئی کورہاکیاجائے، بانی پی ٹی آئی کےکیسزجان بوجھ کرنہیں لگائےجارہے۔
علی امین گنڈاپور کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان اورپاکستان میں ڈرون حملوں سےشہری شہیدہوئے،گزشتہ76سال سےمافیاکاقبضہ ہے یہ قبضہ چھڑانےکی جنگ ہے۔