لاہور قلندرز کے پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام سے ایک اور ہیرا مل گیا

لاہور قلندرز کے پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام سے ایک اور ہیرا مل گیا

(محمد شکیل خان ) لاہور قلندرز کے پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام سے ایک او رہیرا مل گیا۔ پشاور زلمی کے خلاف شاندار پرفارمنس  دینے والے فاسٹ باؤلر  سلما ن مرزا   پاکستان ٹیم میں  آنے کے لئے پر امید ہیں۔

پبلک نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سلمان مرزا نے کہا کہ پی ایس ایل کے  پہلے میچ  میں جو امیدیں تھیں اور مینجمنٹ نے جیسا اعتماد دیا تھا  ان پر پورا اترا ہوں۔ پلیئر آف دامیچ بنااور ٹیم کو میچ جتوایا۔ 

ٹیم میں  موقع  نہ ملنے  پر سلمان مرزا نے کہا وہ مایوس نہیں  جب وقت آئے گاتب سب  ہی کچھ ملے گا،اس دوران قلندرز کے ہائی پرفارمنس سینٹر  میں محنت کرتا رہا ۔

لاہور قلندرز کے پی ڈی پی پروگرام پر سلمان مرزا نے کہاکہ اس پروگرام سے نوجوانوں کو بڑا فائدہ ملتاہے اس میں کوئی بھی نوجوان آکر اپنے ٹیلنٹ کا مظاہرہ کرکےپی ایس ایل میں  سلیکٹ ہوسکتا ہے ۔اس سسٹم سے کافی کھلاڑی اب ڈومیسٹک کرکٹ سمیت پی ایس ایل  میں کھیل رہے ہیں۔

شاہین، ڈیرل مچل  اور حارث رؤف جیسے سینیئر کھلاڑیوں کی ڈگ آؤٹ میں موجودگی پر سلمان مرزا نے  کہاکہ جب اتنے بڑےاسٹارز آپ کے ساتھ ڈریسنگ رومز شیئر کرتے ہیں تو انکا تجربہ آپکے کریئر کے لئے کافی فائدہ مند ہوتا ہےاور شاہین آفریدی سے باؤلنگ میں کافی  کچھ سیکھ رہا ہوں۔ 

پاکستان کی نمائندگی کرنے پر سلمان مرزا کا کہناتھا کہ ہر کرکٹر کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ پاکستان کی نمائندگی کرے۔ اور انکی بھی  کوشش ہے کہ پرفارمنس دے کر ٹیم میں جگہ بنا سکیں۔ سلمان مرزا نے کہا وائٹ بال کو کھیلتے ہوئے انجوائے کرتاہوں مگر ریڈ بال  بھی شوق سےکھیلتے ہیں، کیونکہ ریڈ بال میں آپکی اسکلز کا ٹیسٹ ہوتا ہے فٹنس کا  ٹیسٹ ہوتا ہے ۔ریڈبال کرکٹ کھیلنے سے تجربہ ملتاہےاور کئی چیلنجز کا سامناکرنا پڑتاہے۔

لاہور قلندرز کے ٹیم کے ماحول پر نوجوان فاسٹ باؤلر نے کہا کہ قلندرز کی ایک فیملی کی طرح ہے اور اسی لئے تمام کھلاڑی انجوائے کرتے ہیں۔ٹیم کا ماحول جتنا اچھا  رہے گا اتنا ٹیم کے لئے اچھا ہوگا۔کہاکہ  ٹیم میں زیادہ  حارث رؤف اور محمد نعیم کے ساتھ اچھی  بنتئ ہے،اور انکے ساتھ رونق اور شغل لگتا رہتا ہے، پلے آف کوالیفائی کرنے کا مقصدتھا اور وہ پورا ہو گیا ہے امید ہے کہ فینز اسی طرح سپورٹ کرتے رہیں گے۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔