صدر مملکت، وزیر اعظم نے سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل سےنواز دیا

صدر مملکت، وزیر اعظم نے سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل سےنواز دیا

(ویب ڈیسک )  صدر مملکت آصف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل سے نواز دیا۔

تفصیلات کے مطابق   آرمی چیف کو بیٹن آف فیلڈ مارشل دینے کی تقریب ایوان صدر میں منعقد  ہوئی۔صدر مملکت آصف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل سے نواز ا۔انہیں یہ اعزاز بے مثال قیادت اور ملکی دفاع کیلئے گرانقدر خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف ، قائد مسلم لیگ ن نواز شریف ، چیئرمین پی پی بلاول بھٹو ، وفاقی کابینہ کے ارکان اور سروسز چیفس بھی تقریب میں موجود ہیں ۔غیر ملکی سفارتکاروں ،سول اور عسکری حکام  بھی تقریب میں شریک ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا تقریب سے خطاب: 

وزیر اعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا آج ایک تاریخی اور قابل فخر دن ہے۔ہم اپنے ہروز کی خدمات کے معترف ہیں ۔ہماری عسکری قیادت نے دشمن کے خلاف بے مثال اور تاریخی فتح حاصل کی۔بھرپور اور موثر جواب  سے دشمن گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوا۔افواج پاکستان نے دشمن کے غرور کو خاک میں ملایا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کشیدہ صورتحال کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا جذبہ اور عزم مثالی تھا۔وطن عزیز کیلئے فیلڈ مارشل کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ملکی خودمختاری اور سلامتی کیلئے فیلڈ مارشل کا کردار بہت اہم ہے۔آپریشن بنیان مرصوص کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قائدانہ کردار ادا کیا۔قوم کےبہادر سپوٹ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نئی تاریخ رقم کی۔

صدر آصف زرداری کا تقریب سے خطاب: 

صدر آصف زرداری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی تقریب کا مقصد قوم کے بہادر سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔پوری قوم کو اپنی بہادر مسلح افواج پر فخر ہے۔سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا اعزاز قابل فکر لمحہ ہے۔ فیلڈ مارشل کا اعزاز دینے کی منظوری پر مجھے بہت مسرت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے فرنٹ سے لیڈ کیا۔دشمن کے خلاف پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ تھی۔ہمارے بھرپور جواب نے دنیا پر ہماری صلاحیت ثابت کردی۔پاکستان امن کا داعی ہے لیکن امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔وطن عزیز کے چپے چپے کا دفاع کرنا جانتے ہیں ۔اللہ تعالیٰ وطن عزیز کے محافظوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔

Watch Live Public News