(ویب ڈیسک ) اسٹیٹ بینک نے قومی بچت کی مختلف سکیموں پر منافع کی شرح میں ایک فیصد تک کمی کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ قومی بچت نے نئی شرح کا باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے،جس کا اطلاق 21 مئی 2025 سے ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سیونگ اکاؤنٹ پر منافع کی شرح ایک فیصد کمی کے بعد اب 9.5 فیصد ہوگی،اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس پر منافع 30 بیسز پوائنٹس کم کر کے 10.9 فیصد کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر منافع 18 بیسز پوائنٹس کم کر کے 11.52 فیصد، ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 21 بیسز پوائنٹس کمی سے 11.91 فیصد ہو گئی ہے۔ بہبود سیونگز سرٹیفکیٹس، پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ اور شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ پر منافع 24 بیسز پوائنٹس کمی کے بعد اب 13.4 فیصد دیا جائے گا۔