(ویب ڈیسک ) سعودی وزارت صحت نے عازمین حج کی صحت اور فلاح و بہبود کو فروغ دینے کیلئے ضروری معلومات پر مشتمل ہیلتھ اویئرنیس کٹ متعارف کروا دی، جس میں ایک کٹ اردو زبان میں بھی شامل ہے۔
سعودی وزارت صحت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ یہ کٹ 8 زبانوں میں دستیاب ہے، پوسٹ میں بتایا گیا کہ’ ہم تمام زبانوں میں حجاج کرام کی صحت کا خیال رکھتے ہیں، عازمین حج صحت اور فلاح و بہبود کو فروغ دینے کے لیے صحت آگاہی کٹ کا مطالعہ کریں۔’
اطّلع على الحقيبة الصحية التوعوية بـ8 لغات؛ لتعزيز وعيك الصحي، ولحجّ ميسر ومطمئن.#حج_بصحة
— وزارة الصحة السعودية (@SaudiMOH) May 15, 2025
In all languages, we care about pilgrims' health.
Explore the health awareness kit to promote health and well-being among pilgrims.
Translated into 8 Languages
اس صحت آگاہی کٹ میں حجاج کرام کے لیے ضروری معلومات شامل ہیں، جیسے شدید حالات میں صحت کا انتظام اور گرمی سے متعلقہ بیماریوں سے بچاؤ، مطلوبہ ویکسینیشن (گردن توڑ بخار، کووڈ-19، پولیو اور زرد بخار)، شدید حالات میں صحت کا انتظام، دائمی بیماریوں کا انتظام اور حج کے دوران مفت صحت کی خدمات تک رسائی، کٹ میں مختصر ویڈیوز، سوشل میڈیا مواد، اور پرنٹ کے قابل پوسٹر بھی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب نے جنوری میں سالانہ حج معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت اس سال 179210 پاکستانی عازمین حج ادا کریں گے۔