ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سینئر اسکورر نجم السعید انتقال کر گئے۔ ان کے بیٹے محمد شاہزیب نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ والد کا انتقال دل کے دورے کے باعث ہوا۔
نجم السعید نے حال ہی میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بھی اسکورر کے فرائض سر انجام دیے تھے اور وہ طویل عرصے تک ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں آفیشل اسکورر کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے۔
پی سی بی اور کرکٹ کمیونٹی نے نجم السعید کے اچانک انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔