آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، بابر اعظم کی واپسی

آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، بابر اعظم کی واپسی
کیپشن: آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، بابر اعظم کی واپسی

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے لیے قومی ٹیم کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

قومی ٹیم کی قیادت فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کریں گے، جبکہ سلمان علی آغا کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ اسکواڈ میں بابر اعظم، حارث رؤف، نسیم شاہ، شاداب خان، ابرار احمد، صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت، عبدالصمد، شامل حسین اور سفیان مقیم سمیت کئی اہم کھلاڑی شامل ہیں۔

پاکستان ٹیم میں احمد دانیال اور عرفات منہاس کو بھی موقع دیا گیا ہے، جبکہ محمد غازی غوری اور روحیل نذیر کو وکٹ کیپر بیٹرز کے طور پر اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق عثمان خان بیماری کے باعث سیریز کے لیے زیر غور نہیں آئے، جبکہ فخر زمان اور صائم ایوب انجری کے باعث بدستور ری ہیبلیٹیشن پروگرام جاری رکھیں گے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز 30 مئی سے 4 جون تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔

Watch Live Public News