274 کوہ پیماؤں نے ایک دن میں ماؤنٹ ایورسٹ سر کرکے نیاریکارڈ قائم کردیا

274 کوہ پیماؤں نے ایک دن میں ماؤنٹ ایورسٹ سر کرکے نیاریکارڈ قائم کردیا
کیپشن: 274 کوہ پیماؤں نے ایک دن میں ماؤنٹ ایورسٹ سر کرکے نیاریکارڈ قائم کردیا

ویب ڈیسک: ماؤنٹ ایورسٹ پر ایک دن میں سب سے زیادہ کوہ پیماؤں کے سمٹ کرنے کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا ہے۔  موسم کے سازگار ہونے کے بعد ایورسٹ پر رش بڑھ گیا ہے اور نیپال نے رواں سیزن کے لیے 500 کلائمبنگ پرمٹس جاری کیے ہیں۔

حکام کے مطابق 21 مئی کو مجموعی طور پر 274 کوہ پیماؤں نے دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کی، جس سے ایک نیا ریکارڈ قائم ہوا۔

اس سیزن میں 56 سالہ کیمی ریتا شیرپا نے 32 ویں بار ایورسٹ سر کر کے اپنا عالمی ریکارڈ مزید بہتر کیا، جبکہ 52 سالہ لکھپا شیرپا نے 11 ویں بار ایورسٹ سر کر کے خواتین میں نیا ریکارڈ قائم کیا۔

مزید برآں، دونوں ٹانگوں سے معذور روسی کوہ پیما رستم نبیئیف نے صرف ہاتھوں کے سہارے ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے اپنی ہمت کا ثبوت دیا۔

واضح رہے کہ ایورسٹ پر ایک دن میں سب سے زیادہ سمٹ کا پرانا ریکارڈ 2019 میں 223 کوہ پیماؤں کے ساتھ قائم کیا گیا تھا۔

Watch Live Public News