مومنہ اقبال کے این سی سی آئی اے کو دئیے گئے بیان کی تفصیلات سامنے آ گئی

مومنہ اقبال کے این سی سی آئی اے کو دئیے گئے بیان کی تفصیلات سامنے آ گئی

(ویب ڈیسک)اداکارہ   مومنہ اقبال کے این سی سی آئی اے کو دئیے گئے بیان کی تفصیلات سامنے آ گئی۔

تفصیلات کے مطابق مومنہ اقبال نے ثاقب چدھڑ پر پرائیویٹ تصاویر پبلک کرنے کا الزام لگا دیا۔ مومنہ اقبال نے بیان  میں کہا کہ میری پرائیویٹ تصاویر ثاقب چدھڑ کے موبائل میں ہیں۔ ثاقب چدھڑ کو پرائیویٹ تصاویر پبلک کرنے سے روکا جائے۔

حکام ذرائع کا کہنا ہے کہ ثاقب چدھڑ کے موبائل کے فرانزک کے بعد ہی پتا چلے گا کہ آیا تصاویر پبلک ہوئیں یا نہیں۔

این سی سی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ این سی سی آئی اے نے مومنہ اقبال کے بیان کے بعد ثاقب چدھڑ کو  فون دینے کے لیے ثمن کر دیا۔ ثاقب چدھڑ کے فون کے فرانزک کے بعد اصل حقائق سامنے آ سکیں گئے۔

Watch Live Public News