(ویب ڈیسک)ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق آرمی چیف،چیف آف ڈیفنس فورسز و فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تہران پہنچ گئے ہیں۔
ایرانی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تہران پہنچ گئے ہیں۔
قبل ازیں سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے سرکاری دورہ پر روانہ ہو گئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے سرکاری دورہ پر روانہ ہو گئے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دورہ ایران کے دوران ایران امریکہ بات چیت ،خطے میں قیام امن اور دیگر اہم امور پر بات چیت کرینگے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھاکہ دورے کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اہم اعلی ایرانی شخصیات سے ملاقات کرینگے۔