(ویب ڈیسک ) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ مومنہ اقبال اور لیگی ایم پی اے کا معاملہ میرٹ اور قانون کے مطابق حل کیا جائے گا۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ایکس پر بیان میں کہا کہ یہ معاملہ دونوں کا ذاتی مسئلہ ہے، کسی خاتون کو ہراساں کرنے، دھمکیاں یا استحصال کرنے کی کوشش میں ملوث افراد کو نہیں بخشوں گی،کوئی فرد، حیثیت، عہدے، یا سیاسی روابط سے قطع نظر، قانون سے بالاتر نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی ادارے اپنے فرائض آزادانہ، غیر جانبداری اور آئین و قانون کے مطابق سرانجام دیں گے، عورت کا استحصال کرنے کی کسی بھی کوشش کا سختی سے مقابلہ کیا جائے گا،اس میں ملوث ہر فرد کے لیے ایک واضح اور سنجیدہ وارننگ سمجھیں۔