عامر کی شادی کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی، دلہن کون ہوگی؟

عامر کی شادی کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی، دلہن کون ہوگی؟
ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار عامر خان نے رواں سال اگست میں طلاق لے کر مداحوں کو حیران کردیا تھا، اب ان کی تیسری شادی کی خبریں بھی سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل رہی ہیں۔ تفصیل کے مطابق بالی ووڈ اداکار عامر خان حال ہی میں اپنی طلاق کی خبروں کو لے کر بحث میں آئے۔ تاہم اب خبریں ہیں کہ جلد ہی مسٹر پرفیکشنسٹ ایک بار پھر اپنے گھر بسانے والے ہیں۔ عامر خان نے رواں سال اگست میں طلاق لے کر سب کو حیران کر دیا تھا۔ اداکار اور ان کی اہلیہ کرن راؤ نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کرکے کہا تھا کہ وہ باہمی رضامندی سے ایک دوسرے سے الگ ہو رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ ہمیشہ دوست کی طرح ایک دوسرے کے ساتھ رہیں گے اور آزاد کو مل کر پالیں گے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ کرن خود ایک فلم پروڈیوسر ہیں اور عامر کی دوسری بیوی تھیں۔ دونوں کی شادی دسمبر 2005ء میں ہوئی۔ اس جوڑے کو انڈسٹری کے بہترین جوڑوں میں سے ایک سمجھا جاتا تھا۔ ان کی علیحدگی کی خبر مداحوں کے لیے صدمے سے کم نہیں تھی۔ دونوں کا ایک بیٹا آزاد بھی ہے۔ یہی نہیں کرن راؤ عامر کی پہلی بیوی رینا دتہ کے بچوں ایرا اور جنید کے بہت قریب ہیں۔ https://twitter.com/kamaalrkhan/status/1462037577184198657?s=20 اگرچہ مداح اس وقت عامر خان کی کرینہ کپور خان کے ساتھ آنے والی فلم 'لال سنگھ چڈھا' کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ان کی تیسری شادی کو لے کر سوشل میڈیا پر کافی چرچے ہیں۔ سوشل میڈیا پر پھیلی خبروں میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ عامر 'لال سنگھ چڈھا' کے فوراً بعد اپنی شادی کا اعلان کریں گے۔ یہ دلیل بھی دی جا رہی ہے کہ اداکار ایسا صرف اس لیے کر رہے ہیں کہ وہ نہیں چاہتے کہ ان کی فلم 'لال سنگھ چڈھا' کو لے کر کوئی تنازع کھڑا ہو۔ یہی نہیں کئی لوگوں نے اپنی دلہن کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ مسٹڑ پرفیکشنسٹ عامر خان کی 'دنگل' کی ساتھی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کا نام عامر اور کرن کے درمین علیحدگی کے اعلان کے ایک دن بعد سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگا تھا۔ اب خبریں بہت تیزی سے پھیل رہی ہیں کہ فاطمہ ثنا شیخ کی وجہ سے عامر نے کرن سے شادی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ فاطمہ اور عامر ایک دوسرے کے بہت قریب ہیں۔ تاہم اس خبر کے حوالے سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔